آصف علی زرداری 261

احتساب عدالت کا کرپشن ریفرنسز کے خلاف آصف علی زرداری کی تین درخواستیں خارج کر کے فرد جرم عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز کے خلاف آصف علی زرداری کی تین درخواستیں خارج کر کے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کو پارک لین، میگامنی لانڈرنگ، ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسزمیں عدالت کا بڑا فیصلہ آگیاجس کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشکلات کم نہ ہوئیں اور عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکے بری کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس کے 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج کردیں، اور آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکیبری کرنیکی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔

عدالت نے آصف زرداری پرتینوں کرپشن ریفرنسزمیں فردجرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں