فیصل کریم کنڈی 12

احتجاج، دھرنے، سڑکیں بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا،فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت بانء پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروا رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ احتجاج میں ہر جگہ 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنے لوگ احتجاج کیلئے نکلے ہیں وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتِ حال میں ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر ہے۔انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں