جوڈیشل الاؤنس 27

احتجاج کیس، عدم حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔اے ٹی سی نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت (آج )بدھ تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں