نیوز رپورٹر۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کی موٹر برانچ میں میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب LAMBORGHINI نامی سپورٹس کار کو محکمے کے کمپیوٹر نے رجسٹر کرنے “انکار” کردیا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر میں کسی بھی گاڑی کی قیمت کی حدزیادہ سے زیادہ قیمت 9 کروڑ 99 لاکھ 99ہزار 9 سو 99 روپے مور کی گئی ہے۔تاہم LAMBORGHINI کی انوائس پر قیمت 11 کروڑ 25 لاکھ روپے درج تھی۔
جسے کمپیوٹر نے ACCEPT نہ کیا۔اور مجبورا”گاڑی کے مالک کو واپس جانا پڑا۔
ذرائع کے مطابق LAMBORGHINI نامی ٹو سیٹر سپورٹس کار مقامی موٹر سائیکل کمپنی کے مالک نےاپنے بیٹے کو گفٹ کی ہے۔
تاہم اب یہ گاڑی اسی وقت رجسٹرڈ ہوسکے گی جب محکمے کے کمپیوٹر میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی حد مقرر کی جائیگی۔