سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ اتنا ظلم کرو جتنا کل برداشت کر سکو، ملک میں چند لوگ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ظلم کرو جتنا کل برداشت کر سکو، ملک میں چند لوگ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہونے دے رہی، عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
بابر اعوان نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس ا?ف پاکستان صورتِ حال کا نوٹس لیں، ہمیں بتایا جائے کہ حصولِ انصاف کے لیے کہاں جائیں؟