ابھیشیک شرما

ابھیشیک شرما نے ٹی20 میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی20 فارمیٹ میں ایک اننگ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے سمیت کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں مختلف اعزاز اپنے نام کیے،ابھیشیک شرما نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کے 10 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کسی بھی انڈین بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔

اسی طرح، ابھیشیک شرما نے 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل، شبمن گل نے احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں انہوں نے 7 چھکے لگائے تھے۔

بھیشیک شرما نے 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر سابق پاکستانی آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی کی یاد بھی تازہ کر دی۔واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم 278 رنز کے ہدف کا تعاقب میں محض 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔