ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنے پرانے دوست اور فلم پروڈیوسر آنند پنڈت کے ساتھ ملکر بھارتی ریاست گجرات میں ایک بڑے رہائشی اور تجارتی منصوبے میں شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ آنند پنڈت کے نہ صرف ابھیشک بلکہ بچن خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، وہ متعدد مواقع پر بگ بی امیتابھ بچن کے لیے اپنے جذباتی اور پیشہ ورانہ احترام کا اظہار کر چکے ہیں۔اس سے قبل وہ ابھیشیک بچن کے ساتھ او ٹی ٹی ہٹ فلم دی بگ بل میں بھی کام کر چکے ہیں۔









