عثمان ڈار 143

اب عمران خان کے سونامی کو روکنا ممکن نہیں‘ عثمان ڈار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب عمران خان کے سونامی کو روکنا ممکن نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوام کا پہلا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عثمان ڈار لکھتے ہیں کہ ہنگو میں پی ٹی ا?ئی امیدوار نے قومی اسمبلی کی نشست لی،عوام کو پتہ تھا کہ جیت کر بھی یہ شخص اسمبلی نہیں جا سکے گا پھر بھی 11 جماعتوں پر اکیلا عمران خان بھاری نکلا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب عمران خان کے اس سونامی کو روکنا ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں