تہران(رپورٹنگ آن لائن)پاسدان انقلاب ائرو اسپیس فورس نے زیر زمین نئے میزائل شہر کی ویڈیو جاری کردی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح افواج طے کرینگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قالیباف نے کہا کہ غلط اندازے نہ لگائے جائیں، یہ جدید صلاحیتیں انتہائی دباو، پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور دوران جنگ حاصل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرا سی بھی غلطی کی تو ایران فوری اور ناقابل تصور دفاع سے نہیں ہچکچائے گا۔دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا سے مذاکرات یا قطر میں میٹنگ کی تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ امریکی دعوے جھوٹ ہیں، امریکا سے کوئی بات چیت نہیں کی جارہی۔







