چوہدری محمدسرور س 138

ا پوزیشن کی تمام تر احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ ملک میں احتساب کے عمل کو بر یک لگوانا ہے ‘ چوہدری سرور

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کیجس میں سیاسی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی ہی تحر یک انصاف کا مشن ہے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کے بعد آج ہم نے ملک کو معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے کورونا کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود بزنس کیمونٹی سمیت ہر شعبے میں عوام کو جو ریلیف موجودہ حکومت دے رہی ہے اسکی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ا پوزیشن کی تمام تر احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ ملک میں احتساب کے عمل کو بر یک لگوانا ہے مگر کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب22کروڑ پاکستانی عوام کی آواز ہے اور جب تک آخری کر پٹ شخص انصاف کے کٹہرے میں نہیں آجاتا اس وقت تک ہر صورت شفاف اوربلاتفر یق احتساب جاری رہیگااور پاکستان کو کر پشن سے مکمل پاک کیا جائیگا وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ذاتی یا سیاسی کوئی ایجنڈہ نہیں وہ صرف پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جسکے لیے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم ‘اور احساس پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے انشاء اللہ تحر یک انصاف کی حکومت عوام کو مایوس نہیں کر یگی اور ان کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے سکردو میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک افواج کے افسران سمیت چار فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں