محسن نقوی 27

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے،محسن نقوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پْرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں