لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہیے کہ پاک افواج کاافغان جارحیت کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز فیصلہ کن قدم ہے۔
انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اس جرات مندانہ اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،افغان بارڈر سے دہشت گردی اور دراندازی کی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ،انڈین پراکسیزیادرکھیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف مہم جوئی کا حشربھارت جیسا ہو گا،قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔








