عطا اللہ تارڑ 32

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 684کارندے ہلاک ہوچکے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 912سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی اب تک 252 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کیا گیا، افغان طالبان رجیم کے 229 ٹینک اور مسلح گاڑیوں تباہ کردی گئیں، افغانستان میں 73 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج نے 14اور 15مارچ کی شب دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، قندھار میں دہشتگردوں کی ٹیکنیکل سپورٹ اور اسلحہ سٹوریج تنصیبات تباہ کردی، قندھار میں دہشتگردوں کے تکنیکی آلات رکھنے والی سرنگ بھی تباہ کردی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چترال سیکٹر میں افغانستان کی بدینی پوسٹ پر دہشتگردوں کا جمپ آف پوائنٹ تباہ کردیا، پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت کرنےوالے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ کارروائیوں میں کسی شہری آبادی یا سویلین انفرااسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جیسا کہ افغان حکومت کے عہدیداروں اور میڈیا کی جانب سے غلط طور پر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں