اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘آپ اس وقت ہارتے ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں ۔
اتوار کو وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے اولمپک 2020 کا بہترین کم بیک قرار دیا گیا ہے۔ ایک منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس ویڈیو میں ایک خاتون ایتھلیٹ کو گر کر اٹھتے اور پھر ریس میں پہلے نمبر پر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں وزیراعظم نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ: آپ تب ہارتے ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں’۔









