دستاویز کا اجرا

آٹھ یورپی ممالک میں کووڈ 19 ڈیجیٹل سفری دستاویز کا اجرا

برسلز (ر پورٹنگ آن لائن)یورپین یونین کے 8 ممالک میں کووڈ 19 ڈیجیٹل سفری دستاویز کا اجرا کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یکم جولائی سے یورپی یونین کے تمام ممالک کے شہریوں کو رکن ممالک میں غیرضروری سفر کی بھی اجازت ہوگی۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 37 لاکھ 64 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 37 ہزار 538 ہوگئیں۔