لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں ، اسی لے تو میدان میں آئے ہیں، اب جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔
ندیم افضل چن کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر صحافیوں نے پی پی پی رہنما سے استفسار کیا کہ آیا تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کے خلاف ہی لائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آٹھ یا نو تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔
خورشید شاہ نے واضح کیا کہ پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لارہے ہیں، بعد ازاں وزیراعظم کی باری آئے گی کیونکہ ریاست کو بچانے کےلئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔







