لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ا حتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔
لیگی رہنما خواجہ آصف کو جیل حکام نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی اور ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔