منظور وسان 194

آمدن سے زائد اثا ثہ جات کیس ،پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کونیب کی کلین چٹ مل گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کو کلین چٹ دے دی۔ پیر 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوئری ختم کر رہے ہیں لہذا نیب ہیڈ کواٹر سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں