15

آغاز میں والد اور والدہ کے ساتھ تھیٹر کرتی تھی’ثانیہ سعید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ میں والد اور والدہ کے ساتھ تھیٹر کرتی تھی، ہم تھیٹر کا پلے عورت کررہے تھے، وہاں ندا یاسر کی والدہ نے مجھے دیکھا اور کہا کہ میں تمہیں”آدھی دنیا ”کے لیے ریکارڈ کرنا چاہتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ثانیہ سعید نے کہا کہ ہمارا ایک تھیٹر دستک کے نام سے تھا جس میں اور لوگ بھی شامل تھے، پی ٹی وی کے اسلم اظہر بھی اس میں شامل تھے،وہ میرے استاد ہیں اور ہمارا تھیٹر وہی ڈائریکٹ کرتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ 20 منٹ کا پلے تھا جس میں مجھے پانچ مختلف کردار کرنے تھے لیکن اس کی شوٹنگ میں دو دن لگ گئے، میں نے گھر جاکر شور مچایا کہ سکول کی چھٹی کروالی میں بور ہوگئی ہوں کہ کتنی بار ایک ہی سین کو ری ٹیک کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹی وی کا پہلا ڈرامہ عورت تھا اس کے بعد تپش کیا جس میں روبینہ اشرف، جمال شاہ، شفیع محمد شاہ شامل تھے، اس زمانے میں خطرناک ڈرامے کرسکتے تھے لیکن آج نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں