آصف علی زرداری 55

آصف علی زرداری کا بنوں میں مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت چار افراد کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت چار افراد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاق رائے سے کیا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں