آصف زرداری

آصف زرداری کا طاہر القادری کو فون،خیریت دریافت کی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

پیرکوترجمان منہاج القرآن کے مطابق آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پہلی آڈیو بک کی تکمیل پر مبارکباد بھی دی۔پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے بھی ٹیلی فون پر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی۔ترجمان کے مطابق طاہر القادری کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اب روبہ صحت ہیں۔