زیمبیا 13

آسیان پلس تھری معیشتوں کی مضبوط لچک برقرار ،رپورٹ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) آسیان پلس تھری ( چین، جاپان، جنوبی کوریا) میکرو اکنامک ریسرچ آفس نے باضابطہ طور پر “آسیان پلس تھری ریجنل فنانشل اسٹیبلٹی رپورٹ 2026” اور “آسیان پلس تھری ریجنل اکنامک آؤٹ لک” اکتوبر 2026 کے اپ ڈیٹ شدہ ورژن کا اجراء کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں توانائی کے بحران کے اثرات کے باوجود خطے کی اقتصادی کارکردگی مستحکم رہی ہے۔

آسیان پلس تھری میکرو اکنامک ریسرچ آفس کے مطابق، 2026 اور 2027 میں خطے کی اقتصادی شرح نمو 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ افراط زر کی شرح بالترتیب 1.6 فیصد اور 1.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ اقتصادی ترقی کو سہارا دے رہا ہے، جبکہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور ایل نینو کے باعث خوراک کی قیمتوں پر بڑھنے والا دباؤ ، افراط زر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی سطح پر افراط زر کے حوالے سے مارکیٹ کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ خطے کو بیرونی ناموافق عوامل اور امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم آسیان پلس تھری معیشتیں مضبوط لچک کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں