لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کی بطور اسپن کنسلٹنٹ خدمات حاصل کرلیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈینیل ویٹوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو محدود سیریز میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔
ٹوئٹ کے مطابق ڈینیل اس ہفتے وائٹ بال سیریز میں شمولیت کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے تاہم اس سے قبل میلبرن میں آسٹریلین اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔









