کورونا وائرس

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز میں کمی آگئی

کینبرا (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز میں کمی آگئی ہے۔میڈیارپورٹو کے مطابق حکام نے رواں ہفتے میلبرن میں عائد پابندیوں میں نرمی کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔دوسری جانب برازیل میں کورونا کی تیسری لہر کا بھی خدشہ ظاہرکیا گیا ہے،

جبکہ برازیل میں پھیلنے والی کورونا کی گاما ویرینٹ اور بھارت میں پھیلنے والی ڈیلٹا ویرینٹ برازیل میں وائرس کے پھیلاو میں تیزی لاسکتی ہے۔برازیل میں وبا کی پہلی لہر میں اوسط یومیہ ایک ہزار اموات جبکہ دوسری لہر میں اوسط یومیہ 3 ہزار اموات ہوئی تھیں۔