سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا۔رواں برس سولہ اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے، فائنل تیرہ نومبر کو رکھاگیاہے، مجموعی طورپر پینتالیس میچز کھیلیں جائیں گے، یہ کن شہروں اور کن تواریخ میں ہوں گے ، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر اکیس جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیاجائے گا۔
اشتہار
184
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









