افغانستان 54

آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونیکے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔ آسٹریلیا کی سیریز منسوخ ہونے کے بعد افغانستان پاکستان سے کھیلنے کا خواہش مند ہے اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مارچ میں تین ون ڈے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان حکام کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔ دوسری جانب پی سی بی، پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان تین میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں