عبد القیوم خان نیازی 248

آزادکشمیر میں شفافیات اور میرٹ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ‘عبد القیوم خان نیازی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں شفافیات اور میرٹ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا کسی کو ایک روپے کی بھی کر پشن کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بیرو کار لائے جائیں گے ۔

وہ تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنر ل کے کوارڈی نیٹر چوہدری ضیاء اور ڈپٹی کوارڈی نیٹر آسیہ چوہدری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم خان نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ماضی کے حکمرانوں کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کر پٹ عناصر کے خلاف اور تحر یک انصاف کیساتھ ہیں انشاء اﷲ ہم عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق آزاد کشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے اور وہاں کے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کو یقینی بنائیں گے اور نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اداروں کو مضبوط کر یں گے اور ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ لائیں گے آزاد کشمیرمیں ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا ہم ان سے آئین وقانون کے مطابق ہر جرم کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آزادی کیلئے دنیا بھر میں انکے سفیر بن کر مقدمہ لڑ رہے ہیں انشاء اﷲ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیرسے بھارتی مظالم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا اور آزادی کشمیریوں کا حق ہے جوکوئی بھی ان سے چھین نہیں سکتا ۔
خبرنمب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں