پارلیمنٹرینز نیئرحسین بخاری 55

آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم طلبا اور شہید اساتزہ اکرام کا گہرا صدمہ نہیں بھولے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیئرحسین بخاری نے کہاہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم طلبا اور شہید اساتزہ اکرام کا گہرا صدمہ نہیں بھولے ۔سانحہ اے پی ایس پشاور کی گیارہویں برسی پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم طلبا اور شہید اساتزہ اکرام کا گہرا صدمہ نہیں بھولے ۔

انہوںنے کہاکہ سانحہ اے پی ایس سفاکانہ زینیت کا مجرمانہ فعل تھا،علم۔ دانش کی روشنی کے چراغ اور شمعیں بجھائی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سوگوار والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ دہشت گرد زہنیت پیدا کرنے والی نرسریوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی رہنما بے نظیر بھٹو کو بھی دہشگردوں نے شہید کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید وطن و جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید کی،وطن میں امن و سلامتی مشن پر کاربند اور پابند ہیں۔

انہوںنے کہاکہ انسانیت دشمنوں کے مکمل۔ خاتمے کی جنگ میں قومی سلامتی اداروں اور پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کے معترف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی اداروں کے افسران و اور جوان وطن کو دیشگردی سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی کی دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دہشتگردانہ زینیت خاتمے اور وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں