اوکاڑہ
( شیر محمد)پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر علاقائی صحافیوں ،سوسائٹی کے نمائندوں اور ریلوے ورکرز یونین کے عہدیداران نے ٹرین مارچ کے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنا کر روانہ کیا ٹرین مارچ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جارہا ہے،ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ ،سیکرٹری جنرل عابد مغل ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی کررہے ہیں
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے زیر اہتمام پشاور تا کراچی ٹرین مارچ کا آغاز پشاور کینٹ اسٹیشن سے ہو گیا ،پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر علاقائی صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ریلوے ورکرز یونین کے عہدیداران نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آر یو جے پاکستان کے قائدین و شرکاء مارچ کو پھولوں کے ہار پہنا کر روانہ کیا ۔اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر آر یو جے پاکستان طاہر احمد شاہ نے کہا کہ ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد پر امن طریقہ سے علاقائی صحافیوں کے مطالبات کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پیش کرنا علاقائی صحافیوں کی اہمیت،حقوق اور تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔
ٹرین مارچ کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ،سیکرٹری جنرل عابد مغل ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی،سیکرٹری کے پی کے صاحبزادہ منیب احمد کررہے ہیں ۔اس موقع پر ریلوے ورکرز یونین پشاور ڈویژن کے صدر اشفاق باچا ،حاجی وحید ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے علاقائی صحافیوں کی اس ملک گیر جدو جہد کو سہراتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی