فیصل جاوید

آج ہم نے اپنے ہی گزشتہ جلسوں کا ریکارڈ توڑنا ہے‘فیصل جاوید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ہم نے اپنے ہی گزشتہ جلسوں کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ آج عمران خان پانچویں بار مینار پاکستان کو بھرینگے، انشاء اللہ آج ہم نے اپنے ہی گزشتہ جلسوں کاریکارڈ توڑنا ہے،جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ پہلا جلسہ اس تاریخی مقام پر 30 اکتوبر 2011 کو ہوا تھا، پھر23 مارچ 2013 الیکشن کیمپین کا آغاز اور اسکے بعد 28 ستمبر 2014 دھرنے کے بیچ اور 2018 میں اپریل 29 کو ہوا تھا۔