سینیٹر فیصل واوڈا 58

آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے آئینی ترمیم کی منظوری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبر موجود ہیں۔اتوار کو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر لکھا کہ ان شا اللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائیگی،یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، میں نے کہا تھا 21اکتوبرکو میری سالگرہ ہے سب کچھ اس سے پہلے ہوجائیگا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ کیوں پریشان ہیں؟ حالانکہ آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہیں اور نمبری بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں