مریم اورنگزیب 304

آج شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے،قائدِ حزبِ اختلاف گرفتار ہے اور نالائق ، نااہل چور اور جھوٹا ملک پہ مسلط ہے ،تحقیق مکمل ، ریفرنس جمع ، گواہان کا بیان قلمبند ٹرائل شروع ، لیکن عمران خان کے خوف نے شہباز شریف کو گرفتار کروا دیا ۔

ترجمان (ن) لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کو 5500 میگاواٹ بجلی دینے والا آج گرفتا ہے اور خیبر پختونخواہ میں 350 ڈیمز کا فراڈ کرنے والا عوام پہ مسلط ہے ،پنجاب میں چار میٹرو ، اورنج ٹرین دینے والا گرفتار ہے اور پشاور بی آر ٹی میں 120 ارب کے کھڈے کھودنے والا عوام پہ مسلط ہے

،پنجاب کو پی کے ایل آئی ، کارڈیالوجی ، کڈنی سنٹرز ، دانش سکول ، ہسپتال ، سکول یونیورسٹیز دینے والا گرفتار اور ادویات چور عوام پہ مسلط ہے ،کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتار اور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا ملک پر مسلط ہے ،

شہباز شریف پر دھیلے کا الزام نہیں وہ گرفتار اور 23 خفیہ بے نامی اکاونٹس وال ملک پر مسلط ہے ،آٹا چینی چور ملک پہ مسلط اور اور عوام کی ایک ایک لئے امانت سمجھ جے استعمال کرنے والا گرفتار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں