انقلاب 65

آج بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں، پاسدران انقلاب

تہران(رپورٹنگ آن لائن)سربراہ پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج کے اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا کہ گزشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہوجائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔کمانڈر پاک پور نے گزشتہ جنگ میں ایرانی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اس 12 روزہ جنگ میں سب سے زیادہ اہم کردار نبھایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ میں سامنے آنے والی اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں، ہم تکنیکی اور حربی اعتبار سے آج کسی بھی دشن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں