بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزرات خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدر ٹرمپ کے ایران کی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے کے بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم راستہ ہے،
اس علاقے کی سلامتی، استحکام اور روانی کو برقرار رکھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ آبنائے ہرمز میں حالیہ رکاوٹوں کا سبب جنگ ہے، اس لیے اس مسئلے کا حل جلد از جلد مستقل جنگ بندی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام فریقوں کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس مسئلے کے حل کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔









