مصطفی کمال 54

آئین میں ہے کہ صوبہ مسائل حل کرنے میں ناکام ہو تو وفاق مداخلت کرسکتا ہے،مصطفی کمال

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو جناح ہسپتال نہیں دیا، ہم نے سندھ حکومت کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ یہ شہر یتیم نہیں ہے ہم نے اپنے حصے کا قرض ادا کیا ہے، پاکستان اس شہر کی وجہ سے چل رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم پر ہمیں یقین دہانی کروائی تھی، آئینی ترمیم صرف کراچی تک محدود نہیں، اندرون سندھ کے لیے بھی اختیارات مانگے، 27 ویں آئینی ترمیم میں سارے وفاقی وزراء نے ہماری ترمیم سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی یہی مطالبہ رکھا مگر پیپلزپارٹی نہیں مانی، پنجاب اسمبلی نے بھی ایم کیو ایم کی باتوں کو اپنی قرارداد کا حصہ بنایا، اسٹینڈنگ کمیٹی میں دو دن ہماری ترمیم زیرِ بحث رہی صرف پیپلز پارٹی راضی نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں گر کر بچے مر رہے ہیں، میرے شہر کی ہر دوسرے دن کی خبر ہے موبائل چھینتے ہوئے بندہ مار دیا، کراچی میں جب چھوٹا موٹا کام شروع ہوا وزیرِ اعلیٰ نے لیٹر لکھ کر کام بند کروا دیا، جو سندھ حکومت 18سال میں ہمیں اون نہیں کرسکی وہ آگے کیا کرے گی۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے آئین میں ہے کہ صوبہ مسائل حل کرنے میں ناکام ہو تو وفاق مداخلت کرسکتا ہے، ہم نے بڑی قربانی دی ہے اس امن کو قائم رکھنے کے لیے، کسی کو گمان نہ ہو یہ شہر یتیم ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے نپاہ وائرس پر الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان ابھی نپاہ وائرس سے محفوظ ہے، لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی ا?ئی خیریت سے ہیں ٹھیک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں