رائلی روسو 73

آئی پی ایل کرکٹ سے زیادہ بالی ووڈ فلم لگتا ہے،رائلی روسو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائلی روسو نے کہاہے کہ آئی پی ایل کرکٹ سے زیادہ بالی ووڈ فلم لگتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز بیٹر رائلی روسو نے آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی لیگ کو کرکٹ سے زیادہ فلم قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل بہت طویل ٹورنامنٹ ہے اور پی ایس ایل بہت زیادہ کمپیکٹ ٹورنامنٹ ہے جہاں مقابلہ بہت زیادہ سخت ہوتا ہے۔رائلی روسو نے کہا کہ آئی پی ایل میں ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے پورا بالی ووڈ ہے لہٰذا یہ اصل کرکٹ سے کہیں زیادہ فلم لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں