اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کرنا بہترہے، شعبہ آئی ٹی فعال بنانے اور زرمبادلہ کے زیادہ حصول کیلضروری ہے ان تمام تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں جو محکمہ خزانہ کو ارسال کی ہیں،
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کرنا بہترہے، سرمایہ کاری کرنے والوں پر کیپیٹل گین ٹیکس کا خاتمہ فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن یہ اقدامات ناکافی ہیں، ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ابہام نہ رہے۔