مشتاق احمد 153

آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھنا چاہیے، مشتاق احمد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان سے واپسی پر آئی سی سی کو اس معاملے کو ضرور دیکھنا چاہیے، آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھناچاہیے کہ کون سی ایسی بات ہے جو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔مشتاق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے ہماری سیکیورٹی اچھی رہی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی گراؤنڈ میں جاتے ہوئے ڈرتا نہیں ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ سیزیز کسی اور ملک میں نہیں پاکستان میں ہی ہونی چاہیے، انگلینڈ کو آنا ہوگا اور اسے آنا بھی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں