بابر اعظم

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ترقی

دبئی(رپورٹنگ آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی صف اول کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پہلی دس بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ پانے میں کامیاب ہوگئے،بائیں ہاتھ کے پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دس درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

بولرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں، ٹم سائوتھی کا دوسرا اور جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے،حسن علی 17ویں جب کہ محمد عباس کی 18ویں پوزیشن ہے۔بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، کین ویلیمسن کی پہلی پوزیشن برقراررہی جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان انیسویں، فواد عالم بھی چھلانگ لگاکر اکیس ویں اور اظہر علی بائیس نمبر پر ہیں پاکستان کی مجموعی ٹیم رینکنگ پانچویں ہے۔