پاکستان 19

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی شامل ہیں۔

یاد رہے فاطمہ ثناء آئرلینڈ تین ملکی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی، پاکستان ویمنز آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی۔

علم میں رہے کہ تین ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی اور یہ تین ملکی سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔

انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز نے حال ہی میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز اور ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں