لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل ٹائم ٹی ٹونٹی بالرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ ٹاپ ٹین میں شاہد آفریدی، شاداب خان، عماد وسیم سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔سابق فاسٹ بالر عمر گل 60میچوں میں 85وکٹیں لے کر 857ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری 855پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ سابق کیوی سپنر ڈینیئل ویٹوری 850ریٹنگ پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ویسٹ انڈین آف سپنر سنیل نارائن 817پوائنٹس کی بدولت چوتھے، افغان لیگ سپنر راشد خان 816ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی نے 814پوائنٹس لے کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر ساتویں نمبر پر فائز ہوئے۔ سابق قومی آف سپنر سعید اجمل 788ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔
آل رانڈر عماد وسیم نے 780ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت نویں پوزیشن حاصل کی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کو 769پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔