آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے 25 ڈی ایس پیز/ اے ایس پیز کے تقررتبادلے کردیئے

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)آئی جی پنجاب نے 25 ڈی ایس پیز/ اے ایس پیز کے تقررتبادلے کردیئے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے تقرری کی منتظرز اے ایس پی منزہ کرامت کو کوتوالی، اے ایس پی شاہ زیب کو کہنہ لاہور،سلیمان ظفر کو ڈیفنس لاہور تعینات کر کے اے ایس پی کہنہ لاہور اکرام اللہ اوراے ایس پی ڈیفنس لاہور آصف بہادر کی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔

جبکہ تقرری کے منتظر اے ایس پی تیمور خان کو نیو ٹاون راولپنڈی تعینات اور اے ایس پی نیو ٹاون راولپنڈی عمران خان کی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی اور تقرری کے منتظر محمد جواد اشفاق کو اے ایس پی صدر اٹک تعینات اور اے ایس پی اٹک صدر عمارہ شیرازی کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اسی طرح تقرری کی منتظر اے ایس پی بشری نثار کو اے ایس پی شمالی کینٹ لاہور، تقرری کے منتظر اے ایس پی اسد علی کو اے ایس پی پہپلز کالونی فیصل آباد تعینات اور اے ایس پی پیپلز کالونی عبدلخالق کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی ۔

جبکہ تقرری کی منتظر اے ایس پی سدرہ خان کو اے ایس پی برکی لاہور ، ڈی ایس پی برکی ریحان جمال کو ڈی ایس پی اینٹیلجسن لاہور اور تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالعلیم کو اے ایس پی کبیروالا تعینات کر دیا۔اسی طرح اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں چانڈیو کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر تقرری کے منتظر اے ایس پی حسیب جاوید کو اے ایس پی رائیونڈ لاہور تعینات کردیا اور اے ایس پی رائیونڈ ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر قصور جواد سکھا کو ڈی ایس پی شجاع آباد ملتان تعینات اوراے ایس پی شجاع آباد سنگھار علی کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔

اورتقرری کے منتظر اے ایس پی شاہ عالم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد کر دی۔ڈی ایس پی آر آئی بی گجرانوالہ محمد نواز کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گجرانوالہ ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گجرانوالہ محمد الیاس کو اے ڈی آئی جی گجرانوالہ ریجن، ڈی ایس پی کھیالی گجرانوالہ عدنان احمد ملک کو ڈی ایس پی آر آئی بی گجرانوالہ، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد سلیم حیدر شاہ کو ڈی ایس پی کمالیہ تعینات کر دیا گیا جن کی تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گے۔