آئی جی پنجاب 319

آئی جی پنجاب انعام غنی کاپولیس اہلکاروں کیلئے ہسپتال بنانے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس اہلکاروں کیلئے ہسپتال بنانے کا حکم دیدیا ۔پولیس اہلکاروں کیلئے فیصل آباد، گوجرانولہ اور لاہور میں ہسپتال بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ہسپتال بنانے سے متعلق 2 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔کمیٹیاں ہسپتال کیلئے جگہ کا تعین کر کے ضلعی انتظامیہ سے بات کریں گی۔تینوں ہسپتال میں پولیس ملازمین کی فیملیز کا فری علاج ہوگا۔ہسپتال پولیس ویلفیئر فنڈز سے بنائے جائیں گے۔پولیس ہسپتالوں کیلئے حکومت سے پیسے نہیں لیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے جلد از جلد ہسپتالوں کی جگہ متعین کرنے کا حکم دیدیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں