ہائیکورٹ 54

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف 9سال قبل دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے خلاف 9سال قبل دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ،درخواست سابق آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے دوران 2017ء میں دائر کی گئی تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری احسن علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈی ایس پی فیروز والا اور ڈی ایس پی شیخوپورہ احمدعثمان پیش ہوئیجبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرنیپولیس افسران کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار حمید نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ایک زیر التواء درخواست پرفیصلہ نہیں کیا جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آگاہ کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر متعلقہ درخواست پر 2017ء میں ہی قانون کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا تھا اور عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں