وزیر خزانہ 210

آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکٹھا کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں