آئمہ بیگ 211

آئمہ بیگ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پرفارم کرنے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں جب اچانک اسٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔

آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے آئمہ بیگ کو حادثے میں کچھ نہیں ہوا۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی سٹیج پر آگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں