اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سرکاری ادارے Pakistan Bureau of Statisticsمیں گزشتہ تین سال سے پروموشنز بند ہونے کے باعث چھوٹے ملازمین شدید تشویش میں مبتلا ہیںـکئی ملازمین اپنی پروموشنز کا انتظار انتظار کرتے ریٹائرڈ ہو گئے لیکن ان کی پروموشن نہ ہو سکی ـر
یٹائرڈ ہونے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم جب حاضر سروس تھے تو ظاہر ہے اس وقت تو ہم اظہار خیال نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ چھوٹے ملازم بڑے مظلوم ہوتے ہیں ان کا بولنا ان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے لیکن ہمیں افسوس ہے کہ Pakistan Bureau of Statisticsمیں تین سال سے پروموشنز کا سلسلہ بند پڑا ہوا ہے جس کے ذمہ دارصرف اور صرف سرور گوندل ہیں جو ممبر آئی ٹی و ریسورس منیجمنٹ ایڈمن ہیں ان کی وجہ سے تین سال سے چھوٹے ملازمین اپنی پروموشنز سے محروم ہیں ـ
ریٹائرڈ ملازمین نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہماری وزیراعظم ودیگر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ خدا راہ چھوٹے ملازمین پررحم کیا جائے اور انہیں پروموشنز سے محروم نہ رکھا جائے ـوزیراعظم صاحب خود اس کا نوٹس لیں اور سرورگوندل سے پوچھیں کہ آپ نے چھوٹے ملازمین کو ان کے حق سے کیوں محروم رکھا ہوا ہے؟ہم تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن دیگر جو ملازمین ابھی حاضر سروس ہیں انہیں ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائےـ