پیپلز پارٹی

90 دن کے اندر عام انتخابات آئینی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر وقار مہدی اور سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ 90 دن کے اندر عام انتخابات آئینی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں پیپلزپارٹی انہوںنے کہاکہ آئینی تقاضے پورے کرنے کے لیے 90 دن کے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حلقہ بندیال 90 دن کے اندر انتخابات میں آئینی رکاوٹ نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ 90 دن کے اندر عام انتخابات نہ کروانا آئین سے انحراف ہوگا ،ہمیں صرف آئین پر عمل کرنا ہوگا ۔