لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی کے 8مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔
بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔