جوڈیشل الاؤنس 73

9 مئی مقدمات،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

منگل کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں